۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
نمایندگان طلاب ہندوستان کا مسئول امور خانوادہ جامعہ المصطفی العالمیہ کے ساتھ اہم ملاقات

حوزہ/ حجة الاسلام والمسلمین مشایخی نے کہا کہ ہم سب امام خمینی کے مکتب کے شاگرد ہیں اور ہم جہاں  بھی ہوں اور جہاں بھی رہیں ہمیں ولایت کا مدافع ہونا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گذشتہ ہفتے نمائندگان طلاب ہندوستان کی امور خانوادہ جامعہ المصطفی العالمیہ قم المقدسہ کے مسئول حجہ الاسلام و المسلمین جناب مشایخی صاحب کے ساتھ ایک اہم میٹینگ ہوئی، میٹینگ کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ اس کے بعد (ریاست محترم امور خانوادہ) نے نمائندوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے عشرہ فجر کی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ہم سب امام خمینی(رح) کے مکتب کے شاگرد ہیں اور ہم جہاں  بھی ہوں اور جہاں بھی رہیں ہمیں ولایت کا مدافع ہونا چاہیے۔

حجة الاسلام والمسلمین مشایخی صاحب نے عشرہ فجر اور امام خمینی(رح) کی سیرت پر مزید روشنی ڈالی ان کی گفتگو کے بعد تمام نمائندوں کی جانب سے نمائندوں کے صدر حجة الاسلام والمسلمین سید اطہر حسین جعفری نے بھی عشرہ فجر کی مبارک باد پییش کی نمائندوں کے صدر نے طلاب کی مشکلات کو مفصلا بیان کیا۔ مسئول امور خانوادہ جامعہ المصطفی العالمیہ نے طلاب کے مسائل کے حل کیلئے اپنی طرف سے پوری کوشش و عزم کا اظہار کیا۔

اس میٹینگ میں طلاب قم کی نمائندگی کرتے ہوئے مولانا سید اطہر حسین جعفری، مولانا سید امان حیدر، مولانا سید محمد قاسم، مولانا علی ابن الحسین، میر مولانا مقبول اور مولانا سید محمود رضوی بھی موجود تھے جب کے خواہران کی جانب سے دو خواہران نمائندگی کر رہی تھیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • ابراہیم مہدی IN 14:12 - 2021/02/14
    0 0
    ہمیں ہمارے علماء دین پر فخر ہے۔ میں طالب علم ہونے کی حیثیت سے اپنے استادوں کی کہی ہوئی ہر بات پر سر تسلیم خم کرتا ہوں۔ اور اپنے عزیز استاد مولانا مقبول حسین میر صاحب کیلۓ اللہ تعالی سے صحت و سلامتی کیلۓ دعا گو ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔
  • ابراہیم مہدی IN 14:17 - 2021/02/14
    0 0
    ماشاءاللہ